Saturday, July 28, 2018

A-100E 300mm multi barrel rocket launcher

"اے-100ای ملٹی بیرل راکٹ لانچر"

 کسی بهی جنگ میں ملٹی بیرل راکٹ لانچر بہترین دفاعی ہتهیار ثابت ہوتے ہیں.خاص طور پر جب حملہ آور دشمن خطرناک اور بهاری ہتهیاروں سے لیس ہو.اگر دشمن کسی بڑے شہر پر حملہ کر دے تو دشمن کو فوری طور پر تباہ کرنے کے لیے بهاری اور تیز رفتار گولے داغنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کہ لیے ملٹی بیرل راکٹ سسٹم کام آتا ہے.
پاکستان شروع سے امریکی ساخت ملٹی بیرل راکٹ سسٹم استعمال کرتا آیا ہے جوکہ میڈیم رینج کے حامل تهے.کچه عرصہ پہلے انڈیا نے اپنے پناکهہ نام کے ملٹی بیرل راکٹ سسٹم بنانے کا اعلان کیا جس کے ساته ہی پاکستان نے جدید لمبے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ لانچرز کے لیے کوششیں تیز کر دیں لیکن امریکا نے پاکستان کو ہتهیار دینے پر پابندی لگا رکهی تهی جس باعث پاکستان کو چائنی "ڈفینس وہیکل ریسرچ" ادارے کا سہارا لینا پڑا جس کے تعاون سے پاکستان لائسنس پر اے-100ای نام کے جدید لانگ رینج ملٹی بیرل راکٹ لانچر بنانے میں کامیاب ہو گیا.
ٹرک پر نصب اس راکٹ سسٹم کا پہلا تجربہ "عزم نو-3" مشقوں کے دوران کیا گیا جبکہ اب یہ نظام تیزی سے پاکستان آرمی کا حصہ بن چکا ہے.
یہ نظام کسی بهی موسم میں 100 کلومیٹر تک کے لمبے فاصلے تک بیک وقت کئ راکٹ داغ سکتا ہے.یاد رہے روس اور انڈیا کا مشترکہ بنایا ہوا پناکهہ راکٹ سسٹم 75 کلومیٹر رینج کا حامل ہے.
اے-100ای 10 ٹیوب پر مشتمل ہے اور یہ سسٹم 1 سیکنڈ میں تمام 10راکٹ فائر کر سکتا ہے. اس نظام کا وزن 45 ٹن تک ہوتا ہے.
لاہور،سیالکوٹ ، کراچی اور بارڈر کے قریب واقع علاقوں میں راہنے والے اب محفوظ ہو چکے ہیں شاید ان شہریوں کو اپنے محسنوں کی تیاریوں کا علم ہو یا نا ہو.

ازخود-سعید غالب

No comments:

Post a Comment