Thursday, July 26, 2018

K-8 trainer jet

( K-8 )
ٹرینر طیارہ

کے-8 چین کے ایک تربیتی طیارے کے ایکسپورٹ ورژن کا نام ہے.یہ طیارہ پاکستان میں دوبارہ ڈویلپ کیا گیا.
اس طیارے کی سب سے پہلی اوڑان 90ء کی دهائ میں ہوئ.اس وقت پاکستان کا جیٹ تربیتی طیارہ ٹی-37 تها جو کہ کافی پرانا تها.اس کے ساته ساته پاکستان کے پاس اس پرانے طیارے کی فارمیشن بهی تهی.جو کہ تبدیل کرنا ضروری تهی.
.1994 میں کے-8 طیارے کو پہلی بار یوم پاکستان کی پریڈ میں پیش کیا گیا.
 جبکہ 2010 میں اس طیارے کی ایک فارمیشن بنا دی گئ.اور پرانے ٹی-37 طیاروں کی فارمیشن کو ختم کردیا گیا.اس نئ فارمیشن کو "شیردل" کے نام سے پکارا جاتا ہے.
یاد رہے یہ طیارہ جیٹ طیاروں کی ٹریننگ کے لیے استعمال ہوتا ہے.اسکی سپیڈ 800 کلومیٹرفی گهنٹہ ہو سکتی ہے.جبکہ یہ ٹرینر طیارہ 2260 کلومیٹر رینج تک کا فاصلہ تہ کر سکتا ہے.
یہ طیارے ٹریننگ کے ساته ساته لائٹ اٹیک ائیرکرافٹ کے فرائض بهی سرانجام دے سکتا ہےاور کئ طرح کے ہتهیار بهی اٹها سکتا ہے.
اس طیارے کے ٹوٹل 5 ہارڈ پوانٹس ہوتے ہیں.درمیان کے "سینٹرل" ہارڈ پوائنٹ پر 23 ایم ایم کی بهاری مشین گن لگائ جاتی ہے.
اس کے ساته ساته یہ طیارہ بیک وقت فضا سے فضا میں مار کرنے والے دو میزائیلز پی ایل-5، پی ایل-7 بمع دو فیول ٹینک اٹها سکتا ہے .
یا پهر بیک وقت 57 ایم ایم کے دو راکٹ پوڈ بمع دو فیول ٹینکس اٹها سکتا ہے.
کل ملا کر یہ ٹرینر طیارہ 1000 کلوگرام وزنی ہتهیار اٹها سکتا ہے.
یہ ٹرینر جہاز آدهی درجن کے لگ بگ ممالک کے پاس موجود ہیں.جن میں سے پاکستان کے پاس یہ طیارے ساٹه کی تعداد میں ہیں جبکہ باقی 36 طیاروں کا آرڈر دیا گیا ہے.
یہ طیارہ میانمار میں باغیوں کے خلاف گراونڈ اٹیک کے طور پر کامیابی سے استعمال کیا گیا.جبکہ بنگلہ دیش بهی ان طیاروں کو اٹیک موڈ پر رکهنے کا خواہش مند ہے.
اس طیارے کی قیمت 10 ملین ڈالر فی یونٹ ہے.جبکہ ایک طیارے کو دو پائیلٹ اڑاتے ہیں.

#سعیدغالب

No comments:

Post a Comment