Monday, July 23, 2018

GSH-23L main Gun of JF17

"جی ایس ایچ-23ایل
جےایف تهنڈر-17 کی مین گن"
یہ ائیرکرافٹ سے فائر ہونے والی دو بیرل والی 23ایم ایم کی ایک مشین گن ہے.جو کہ آدهے سے زائد روسی ساختہ جہازوں میں استعمال ہوتی ہے.
اسے 1960 میں ڈیزائن کیا گیا اور یہ 1965 سے اب تک مختلف ممالک کی ائیرفورسز کی سروس میں شامل ہے.
یہ مشین گن ایک منٹ میں 3500 راؤنڈز فی منٹ کے حساب سے فائر کر سکتی ہے جبکہ اسکی افیکٹیو رینج کم ازکم 2000میٹر ہے.
یہ ہتهیار کروز میزائل، ہر طرح کے جہاز، ہیلی کاپٹرز،ڈرونز وغیرہ کے خلاف موثر ہے. جبکہ اسکے کچه ورژن لینڈ بیسڈ بهی ہیں جو کہ اینٹی ائیرکرافٹ گنز کے طور پر کام آتے ہیں.
 اس گن کے پوڈز بهی بنائے جا چکے ہیں اور انہیں روسی ائیرفورس اپنے بمبر اور ٹرانسپورٹ جہازوں(آئ ایل-78) پر بهی استعمال کرتی ہے.
پاکستان کا فخر جے ایف تهنڈر بهی اسی مین گن سے لیس ہے.

#سعیدغالب

No comments:

Post a Comment