Tuesday, July 10, 2018

C802,Antiship Missile of Pakistan

پاکستان کا "سی-802 اینٹی شپ میزائل"

اس چینی ساختہ میزائل کو شاید بهارت یاد رکهے یا نا رکهے،لیکن اسرائیل اسے ضرور یاد رکهے گا.اسکی وجہ میں آخر میں بتاؤں گا.

یہ میزائل1989 میں پہلی دفعہ چین میں بنایا گیا اور دیکهتے ہی دیکهتے اسے ایک درجن کے قریب ممالک نے خرید لیا.
یہ سی-802 میزائل چار اقسام میں موجود ہے
(جن میں سب میرائن سے داغے جانے والا میزائل،بحری جہاز سے داغے جانے والا میزائل،فضا سے سمندر میں داغا جانے والا میزائل اور ساحلِ سمندر سے سمندر میں داغا جانے والا میزائل شامل ہے)

پاکستان نیوی سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے سی-802اے میزائل سے لیس ہے جس کی رینج 180کلومیٹر تک ہے.جبکہ پاکستان ائیرفورس کے جے ایف تهنڈر17 طیارے سی-802اے کے جے سے لیس ہیں جس کی رینج120 کلومیٹر تک ہے.

پاکستان ازخود ان دونوں میزائلز کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے.
پاکستان نیوی نے یہ میزائل 70 کی مقدار میں خریدے اور ان سے اپنے فرنٹ لائن "ذولفقار کلاس فریگیٹس" کو لیس کیا،جبکہ اس وقت یہ میزائل پاکستان نیوی کی فاسٹ اٹیک بوٹس پر بهی نصب کیے گئے ہیں.

میں نے شروع میں اسرائیل کا ذکر کیا تها،دراصل جہاں دوسرے بہت سے ممالک نے یہ میزائل خریدے وہیں ایران نے بهی واضع مقدار میں یہ میزائل خرید لیے اور ان میں سے چند میزائل اسرائیل کے خلاف لڑنے والی جماعت حزب اللہ کو بهی دے دئیے.

12جولائی2006 کو اسرائیل کی ایک طاقتور کوروٹ آئ این ایس ہانٹ سمدر میں گشت کے دوران حزب اللہ کے ایک میزائل کا نشانہ بنی،جس میں اسرائیل کے دو افسران سمیت 4 نیوی اہلکار مارے گئے.
بعد میں اسرائیل نے تسلیم کیا کہ انکے جنگی جہاز پر سی-802میزائل سے حملہ کیا گیا تها جسے وہ  روکنے میں ناکام رہے.

او میں تو بتانا ہی بهول گیا کہ اسرائیل کے اس بحری جنگی جہاز میں وہی ائیرڈفینس سسٹم براک-8 نصب تها جسے بهارتی سینا اپنا سب سے بڑا ائیرڈفینس قرار دیتی ہے اور بهارتی نیوی کے تقریباً تمام بڑے بحری جنگی جہاز اس ائیرڈفینس سے لیس ہیں جو کہ سی802 میزائیل کے سامنے بهیگی بلی ثابت ہوا.

یہ میزائل سطح سمندر سے 5 سے 7میٹر کی بلندی پر رہتے ہوئے میک0.9 کی رفتار(آواز کی رفتار سے کچه کم رفتار) سے پرواز کرتا ہے جس وجہ سے اسے مار گرانا انتہائ مشکل ہوتا ہے.

تحریر-#سعیدغالب

No comments:

Post a Comment