Tuesday, July 17, 2018

FN P90 machine/self Protection Gun

"ایف این پی90 سب مشین/سیلف پروٹیکشن گن"

پاکستان آرمی ایس ایس جی اور ایس ایس ڈبلیو چند ایسے ہتهیار بهی استعمال کرتی ہے جنہیں ایمرجینسی اور صرف خاص حالات میں ہی استعمال کیا جاتا ہے. ایسے ہی چند ہتھیاروں میں ایف این پی90 گن سرفہرست ہے.
یہ گن بیلجیئم ساختہ ہے اور اسے1990 میں
ڈیزائن کیا گیا، جبکہ اب تک یہ پاکستان سمیت دنیا کے 40 ممالک کی فورسز کے زیرِاستعمال ہے.
اس گن کے ساته 50 راؤنڈز کا ایک ڈٹیکٹ ایبل بکس جڑا ہوتا ہے جس وجہ سے اسے کافی دیر تک استعمال کیا جا سکتا ہے.
اسے سیلف ڈیفنس گن بهی کہا جاتا ہے،کیونکہ خاص مشنز میں کمانڈوز عموماً اپنی رائفل کے علاوہ ایف این پی90 گن بهی ساته رکهتے ہیں.رائفل میں گولیاں ختم ہوتے ہی یہ گن اسکی جگہ لے لیتی ہے.
(اس سے سپاہی کا قیمتی وقت اور بعض اوقات جان بهی بچ جاتی ہے)
چونکہ اس گن کا وزن صرف 3 کلوگرام تک ہوتا ہے اس لیے اسے وہیکل کے پیچهے بیٹهے بیٹهے آسانی سے فائر کیا جا سکتا ہے.
گن کی افیکٹیو رینج 200 میٹر تک ہے جبکہ یہ زیادہ سے زیادہ 1800 میٹر تک فائر کر سکتی ہے.
یہ گن بڑی مقدار میں افغانستان میں نیٹو فوج کے زیرِاستعمال بهی ہے جبکہ کئ ممالک اس گن کو براہ راست جنگ کے میدان میں بهی استعمال کرتے ہیں.

تحریر-#سعیدغالب

No comments:

Post a Comment