Monday, July 16, 2018

Type-054 frigate

"ٹائپ-054 فریگیٹ"

چند دن پہلے پاکستان نے چین کے ساته 4 ٹائپ-054 نام کے فریگیٹ خریدنے ک معاہدہ کیا.جس کے حوالے سے مجهے کنفرم ڈیٹا کا انتظار تها جو کہ آج پیشِ خدمت ہے.

  ٹائپ-054اے چین کی نیوی میں ریڑه کی ہڈی کی حثیت رکهنے والا فریگیٹ ہے اور چین اسے بحری دفاع کے علاوہ بحری بیڑے کے دفاع کے لیے بهی استعمال کرتا ہے.

یہ جدید فریگیٹ پہلی بار 2008 میں بنایا گیا اور اب تک اسکے 27 کے قریب یونٹ بنائے جا چکے ہیں. (21 نیوی کو مہیا کیے جا چکے ہیں)
پاکستان نے ابهی ٹوٹل 2 فریگیٹ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ 2021 میں پاکستان کو ایسے 4 فریگیٹ مل جائیں گے.
یہ فریگیٹ 4000ٹن وزنی ہے اور 14000کلومیٹر کی رینج تک جا سکتا ہے.یاد رہے پاکستان نیوی کا موجودہ سب سے جدید الخالد کلاس فریگیٹ 7500کلومیٹر رینج کا حامل ہے.
اس فریگیٹ کا ائیرڈفینس ٹیوب شکل کے 32میزائیل سیلز پر مشتمل ہے جسے ایچ کیو-16 کا نام دیا جاتا ہے.اسکی رینج 40 کلومیٹر تک ہے.جو کہ براہموس جیسی بهارتی غرور کو توڑ دینے کی صلاحیت رکهتا ہے.
اسکے علاوہ یہ فریگیٹ کم ازکم 16 کلومیٹر رینج کے اینٹی سب میرائن تارپیڈوز اور اینٹی سب میرائن راکٹس سے لیس ہے.
ان سب کے علاوہ یہ فریگیٹ ہر طرح کے چائنی ساختہ اینٹی شپ میزائیلز فائر کر سکتا ہے.جبکہ یہ فریگیٹ 3کلومیٹر رینج کی حامل ریڈار گائیڈڈ کلوزڈ ڈفینس منی ریل گن سے بهی لیس ہے.
ان تمام ہتھیاروں کے علاوہ یہ فریگیٹس سٹیلته خصوصیات کے بهی حامل ہیں اور اس فریگیٹ کا جیمنگ سسٹم حملہ آور ریڈار گائیڈڈ میزائیل کو دور سے ہی جیم کر کے ناکارہ بنا دینے کی صلاحیت رکهرا ہے.

تبدیلیاں:
پاکستان اس فریگیٹ پر چین کی بجائے آیورپین ساختہ ریڈار نسب کرنا چاہتا ہے.
یہ فریگیٹ 76ایم ایم مین گن سے لیس ہے جسے پاکستان 100ایم ایم مین گن سے تبدیل کرنا چاہتا ہے.(با حوالہ پیوپل رپبلک آرمی ڈیفنس)

تحریر-#سعیدغالب




No comments:

Post a Comment