Wednesday, July 11, 2018

Pakistan navy's first naval war ship

پاکستان نیوی کا پہلا بحری جنگی جہاز

(او اینڈ پی کلاس ڈسٹروئیر)

یہ بحری جنگی جہاز برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ہنگامی طور پر بنائے گئے.
پاکستان بننے کے فنڈز کی عدم دستیابی پر پاکستان نیوی شدید مشکلات کا شکار رہی آخر پاکستان نیوی نے برطانیہ سے استعمال شدہ او کلاس ڈسٹروئیر خریدنے کا فیصلہ کیا.
پاکستان نیوی نے یہ بحری جہاز ٹوٹل تین کی مقدار میں خریدے جن میں سے پہلا بحری جہاز 1949 کو ملا اور پاکستان نے اسکا نام "ٹیپو سلطان" رکها.

یہ ڈسٹروئیرز 102 ایم ایم کیو ایف پونڈر ہیوی اینٹی ایہرکرافٹ گنز،تارپیڈو ٹیوبز اور 6 کی تعداد میں اورلنکن اینٹی ایہرکرافٹ گنز سے لیس تها.

یاد رہے برطانیوی سروس میں او اینڈ پی کلاس ڈسٹروئیرز 16 کی تعداد میں بنائے گئے جن میں سے 4 دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہو گئے.
تباه شدہ بحری جہازوں میں سے 1جرمن آبدوز کے تارپیڈو کا نشانہ بنا اور دوسرا ایک جرمن جنگی جہاز کی گولہ باری سے تباه ہو گیا.
جبکہ باقی بچ جانے والے 12 جہاز ترکی اور پاکستان کو فروخت کیے گئے.
ان جہازوں کو 60ء کی دهائ میں پاکستان نیوی کی سروس سے ریٹائرڈ کر دیا گیا.

تحریر-سعیدغالب

No comments:

Post a Comment